October 27, 2020

News PK

Latest Updates

سابق جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر کے بھائی کو گولی مار دی گئی … ریٹائرڈ کرکٹرکا چھوٹا بھائی ٹائرون فلینڈر پڑوسی کوپانی فراہم کررہا تھا کہ اسے گولی مار کر ہلاک … مزید

کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2020ء ) جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بائولر ورنن فلینڈر کے بھائی کو اس کے اہل خانہ کے گھر سے کچھ  فاصلے پر گولی مار دی گئی ۔
کیپ ٹائون سے موصولہ میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ ریٹائرڈ کرکٹر کا 32 سالہ چھوٹا بھائی ٹائرون فلینڈر ایک پڑوسی کو پانی فراہم کررہا تھا کہ اسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
اہل علاقہ کے ایک فرد کے مطابق وہ صحن میں تھے ، دھونے میں مصروف تھے اور انہوں نے گولیاں سنیں۔

(جاری ہے)

فلینڈر کی والدہ بونیٹا اور خاندان کے ایک فرد نے سڑک پربیٹے کی لاش دیکھی۔
مبینہ طور پرقاتل ابھی تک فرار ہے۔
اسی سال کرکٹ سے کنارہ کشی کرنے والے فلینڈر نے عوام کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

باصلاحیت سوئنگ باؤلر فلینڈر نے اپنے ملک کے لئے 64 ٹیسٹ کھیلے جس میں 22.32 کی اوسط سے 224 وکٹیں لیں ،وہ پروٹیز کی ٹیسٹ وکٹوں’کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں ۔ انہوں نے 30 ون ڈے میچز میں 24.04 کی اوسط سے 41 اور 7 ٹی ٹونٹی میچز میں 4 وکٹیں بھی حاصل کیں ۔