October 20, 2020

News PK

Latest Updates

امریکی ایڈمرل میں کورونا کی تشخیص، اعلیٰ فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی … خود کو قرنطینہ کرنے والے افراد میں چیئرمین آف جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل مارک ملی اور وائس چیئرمین … مزید

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6 اکتوبر2020ء) امریکی کوسٹ گارڈز کے ایڈمرل کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اعلیٰ امریکی فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ قرنطینہ کرنے والے افسران میں ملک کے کئی اعلیٰ فوجی افسران شامل ہیں۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق تمام فوجی افسران امریکی کوسٹ گارڈز کے ایڈمرل میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دیگر اعلیٰ فوجی قیادت نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خود کو قرنطینہ کرنے والے افراد میں چیئرمین آف جوائنٹ چیفس سٹاف جنرل مارک ملی، وائس چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جان ہیٹن، چیف آف نیول آپریشنز ایڈمرل مائیکل گلڈے، چیف آف آرمی سٹاف جیمز کونویل، چیف آف ایئرفورس جنرل چارلس براؤن، چیف آف سپیس آپریشن جنرل جان ریمنڈ، چیف آف نیشنل گارڈ بیورو ڈینیئل ہوکانسن، کمانڈر یو ایس سائبر کمانڈ جنرل پال ناکاسون اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ میرین کارپس جنرل گیری تھامس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے عہدیدارمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ہسپتال گئے تھے جبکہ وائٹ ہاؤس کے کئی اہم عہدیداران میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ان کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا۔ اب امریکہ کی اعلیٰ فوجی قیادت بھی کورونا کے خوف سے قرنطینہ میں چلی گئی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق فوجی قیادت نے امریکی نیوی کے ایڈمرل میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔