October 27, 2020

News PK

Latest Updates

اللہ دتہ ناز نے اپنے نیو سونگ کی ریکارڈنگ مکمل کر لی … نیوسونگ ”اگے پیچھے گجرے “موسیقی سننے والوں کو بے حد پسند آئے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2020ء،نمائندہ
خصوصی،بائواصغر) گلوکاراللہ دتہ ناز نے اپنا نیو سونگ ”اگے پیچھے گجرے “کی
ریکارڈنگ مکمل کر لی جو بہت جلد ریلیز کیا جائے گا،اللہ دتہ ناز نے اپنے
ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا نیو سونگ منفرد انداز میں ریکارڈ کیا گیا ہے
جو موسیقی سننے والوں کو بے حد پسند آئے گا اس سونگ کی آڈیو ریکارڈنگ باؤ
پروڈکشن کے بینر تلے مکمل ہو گئی ہے اور بہت جلد ویڈیو مکمل کر کے سوشل
میڈیا کے ست رنگ یو ٹیوب چینل پر ریلیز کر دیا جائے گا گیت کی شاعری جاوید
سندھو نے کی جبکہ ریکارڈنگ گلشن سٹوڈیو میں کی گئی ۔