October 27, 2020

News PK

Latest Updates

ویب سریز مرزا پور 2 کا ٹریلر جاری

ایمازون پرائم کی مقبول ویب سریز مرزا پور 2 کا تین ٹیزر کے بعد مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

انڈین ویب سریز مرزا پور 2 کے ٹریلر کی شروعات کی ایک جاندار ڈائیلاگ سے ہوتی ہے ’جو آئے گا وہ یہاں سے اب جائے گا نہیں‘۔

بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ کا دوسرا سیزن متوقع طور پر 23 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔

ویب سیریز رواں سال کے آغازمیں اسٹریمنگ کیلئے شیڈول تھی لیکن ملک بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاون کے باعث تاخیرکا شکار ہوئی۔

شائقین کی جانب سے بےچینی سے انتظار کی جانے والی اس سیریز کے سیزن 2 میں پنکج تریپاٹھ کو اکھنڈا تریپاٹھی، دیویندو شرما کو منا تریپاٹھی، علی فضل کو گڈو پنڈت، شریتا تریپاٹھی کو گج گامنی گپتا عرف گولو گپتا اور راسیکا دگل کو بینا تریپاٹھی کے کردارمیں دیکھا جائے گا۔

مرزاپور، اتر پردیش میں فلمائی جانے والی ایک کرائم سیریز ہے جسے سال 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ پہلے سیزن کی بے پناہ کامیابی کے بعد اب اس کا دوسرا سیزن پیش کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں