October 27, 2020

News PK

Latest Updates

لندن: مقامی فٹبال میچ میں ریفری کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے کھلاڑی پر 10 سال کی پابندی … ریڈ کارڈ دکھانیوالے ریفری ستیام ٹوکی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، مکوں کے وار سے زخمی … مزید

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2020ء ) مغربی لندن کے مقامی فٹبال میچ میں ریفری کو مکوں سے زخمی کرنے والے کھلاڑی پر دس سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انگلش سرزمین پر فٹبال کا عام میچ اس وقت خاص بنا جب ریڈ کارڈ دکھانے والے ریفری ستیام ٹوکی پر قاتلانہ حملہ کر دیا گیا۔ مکوں کے وار سے زخمی ریفری کو فوری طبی امداد دی گئی جب کہ وحشی فٹبالر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔حکام نے ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے فٹبالر پر دس سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑی اس عرصہ میں فٹبال کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس قسم کا ایک واقعہ روس میں بھی پیش آیا تھا جہاں ریڈ کارڈ دکھانے پر سابق قومی کپتان نے پٹائی کرکے ریفری کو ہسپتال پہنچا دیا تھا۔یہ واقعہ ماسکو میں ہونیوالے ایک فٹ بال میچ کے دوران پیش آیا تھا جہاں ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر فٹبالر نے ریفری کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ کھلاڑی روس کی قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان شیروکوف تھے۔ ریفری کو کئی گھنٹے ہسپتال میں رہنا پڑا۔