October 26, 2020

News PK

Latest Updates

قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیں بے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہی: افتخار ٹھاکر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 05 اکتوبر2020ء) سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہماری پستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے خدا کے احکامات کو ماننا چھوڑ دیا ہے ، قرآن مجید جیسی کتاب کو خوبصورت غلاف میں لپیٹ کر اپنے گھر کی کسی اونچی جگہ پرکھ دیتے ہیں یا پھر اپنی بچیوں کی شادیوں میں ان کے جہیز میں دیتے ہیں ،قرآن سے دوری کی وجہ سے ہمیںبے شمارمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر قرآن پاک کو کھول کر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو ہماری زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم لازمی دیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم خدا کے احکامات پر چل کر ہی اپنی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں اس سے دوری نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ،میری تمام مسلما ن بہن بھائیوں سے اپیل ہے کہ وہ خود بھی قرآن پڑھیں اوربچوں کو بھی دین کی طرف راغب کریں ۔