October 27, 2020

News PK

Latest Updates

شہرت کا خواہش مند نہیں ہوں، عمران اشرف

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 05 اکتوبر2020ء) اداکار عمران اشرف نے کہا کہ وہ شہرت کے خواہش مند نہیں ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ان کا شوبز میں آنے کا مقصد شہرت نہیں تھا بلکہ اداکاری کا جنون تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہیں شروع میں اپنی جگہ بنانے کیلئے بہت محنت کرناپڑی اور وہ آج جس مقام پر ہیں ، اپنے مداحوں کی بدولت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر شائقین ان کی اداکاری کو نہ سراہتے تو وہ کبھی بھی موجودہ مقام حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ عمران اشرف نئی فلم “دم مستم” میں اداکارہ امر خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔