October 27, 2020

News PK

Latest Updates

اداکار شہریار منور کہاں غائب تھے؟

اداکار شہریار منور گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے غائب تھے تاہم اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں وجہ بتائی کے وہ کہاں تھے۔

اداکار شہریار منور نے انسٹاگرام پر سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث وہ سوشل میڈیا سے دور ہوگئے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر گلگت سے ہنزہ جاتے ہوئے ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئیں۔

شہریار منور نے اپنے پیغام میں کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں انہیں اسپتال میں اور دوران سرجری بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر مداح پوچھ رہے ہیں کہ میں غائب کیوں ہوں، سب سے پہلے میں آپ سے معذرت چاہتا ہوں، دوسرا یہ کہ میں نے دو ماہ قبل شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا تھا جہاں میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آگیا تھا میں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اگر یہ نہ ہوتا تو حادثے کی وجہ سے اس سے زیادہ نقصان ہوسکتا تھا۔

شہریار منور نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ موٹر سائیکل چلارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے دورے پر تھے تو ان کے دوست نے بائیک چلاتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی تھی۔

اداکار نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو نصیحت کی کہ موٹر سائیکل چلانا ایک خطرناک کام ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ مکمل حفاظتی اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں