October 25, 2020

News PK

Latest Updates

لاہور کنال روڈ پر منچلوں کی ہوائی فائرنگ، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا … جوہر ٹاؤن کے رہائشی چنڈو نامی نوجوان کی گاڑی میں بیٹھ کرفائرنگ ، گاڑی میں شراب کی بوتلیں بھی … مزید

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر2020ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں منچلوں نے ہوائی فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،جوہر ٹاؤن کے رہائشی چنڈو نامی نوجوان نے گاڑی میں بیٹھ کرکنال روڈ پرفائرنگ کی، گاڑی میں شراب کی بوتلیں بھی پڑی ہوئی ہیں،پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق مین کنال روڈ پر منچلوں نے ہوائی فائرنگ کی ہے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ جوہر ٹاؤن کا رہائشی چنڈو نامی نوجوان کنال روڈ پر گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔ منچلوں کی ہوائی فائرنگ کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں کنال روڈ پر ایک نوجوان گاڑی میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کررہا ہے، گاڑی میں شراب کی بوتلیں بھی پڑی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال حرکت میں نہیں آئی۔

پولیس نے ابھی تک ان منچلے لڑکوں کیخلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہے۔  دوسری جانب شہر قائد کے پیٹرول پمپس بھی اسٹریٹ کرمنلز سے محفوظ نہ رہ سکے، سرجانی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے پمپ پر شہریوں و عملے کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی میں برسوں سے اسٹرئٹ کرمنلز کا راج ہے جسے ختم کرنے کے صرف دعوے کیے گئے لیکن عملی طور پر اسٹرئٹ کرائم کا جن اب بھی بے قابو ہے، جس سے اب پیٹرول پمپس بھی محفوظ نہیں۔سرجانی میں پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے ڈکیتی کے دوران شہریوں اور عملے کو زمین پر لٹا کر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جبکہ لسبیلہ کے علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز کیشیئر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرجانی ٹائون میں پیٹرول پمپ پر ملزمان نے شہریوں و عملے سے صرف رقم چھینی جبکہ موبائل فون چھوڑ دئیے، واردات کے دوران اسٹریٹ کرمنلز نے پولیس موبائل جیسی گاڑی استعمال کی۔