October 19, 2020

News PK

Latest Updates

شمالی وزیرستان میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاکستان آرمی کی کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر سمیت 2 اہم دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مطلوب دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں سمیت مقامی لوگوں کے قتل، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں