October 22, 2020

News PK

Latest Updates

نیشنل ٹی20 کپ: بلوچستان نے سندھ کو 2 رنز سے شکست دیدی

ملتان کرکٹ اسٹيڈيم ميں جاری نيشنل ٹی 20 کے تيسرے ميچ ميں بلوچستان نے سنسنی خيز مقابلے کے بعد سندھ کو 2 رنز سے شکست دے دی۔

 بلوچستان کے 181 رنز کے تعاقب ميں سندھ کی ٹيم مقررہ 20 اوورز ميں 9 وکٹوں پر 178 رنز ہی بناسکی۔

سندھ کے سہيل خان نے 16 گيندوں پر 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 31 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو دلچسپ مرحلے میں پہنچا دیا تاہم وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اسد شفيق 32 جبکہ سرفراز احمد اور انور علی 20، 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بلوچستان کے آل راؤنڈر عماد بٹ نے 39 رنز دیکر 3 کھلاڑيوں کو پویلين کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل بلوچستان کے کپتان حارث سہيل نے ٹاس جيت کر بيٹنگ کا فيصلہ کيا۔ بلوچستان کے وکٹ کيپر بيٹسمين اور پلیئر آف دی ميچ بسم اللہ خان کی نصف سنچری کی بدولت بلوچستان نے 20 اوورز ميں 8 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

بسم اللہ خان نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کئے اور چوتھی وکٹ کیلئے کپتان حارث سہيل کے ساتھ 69 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ فاسٹ بولر محمد حسنين نے 31 رنز دیکر 2 کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں 11 اکتوبر کو راولپنڈی میں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی

متعلقہ خبریں