October 27, 2020

News PK

Latest Updates

نواز شریف خانہ کعبہ میں بھی بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ہیں، جنرل (ر) امجد شعیب … میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جھوٹے بیانات دیئے، جھوٹی بیماری کی رپورٹیں جمع کروائیں، ایسے … مزید

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین- 01 اکتوبر2020ء) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ نواز شریف خانہ کعبہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے ہیں کہ انہوں نے مشرف سے این آر او نہیں لیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ جو شخص خانہ کعبہ میں بیٹھ کر جھوٹ بول سکتا ہے اس کی کسی بات پر کوئی کیسے یقین کرسکتا ہے؟۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروائیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت کے سامنے اپنی بیماری کی جھوٹی رپورٹس پیش کر سکتا ہے، وہ میڈیا کے سامنے بھی جھوٹ بول سکتا ہے۔ اگر خانہ کعبہ جیسی مقدس جگہ پر وہ جھوٹ بول سکتاہے کہ اس نے جنرل مشرف سے این آر او نہیں لیا تو اس کی کسی بھی بات پر یقین کرنا بڑی غلطی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اتنے دن سے اس لیے خاموش تھے کہ وہ محمد زبیر کے ذریعے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ذریعے این آر او لینا چاہتے تھے، لیکن اس ناکامی کے بعد اب وہ اداروں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

نواز شریف نے ہمیشہ ملک کا نقصان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میاں نواز شریف بھارتی وزیراعظم سے ملتے تو دو قومی نظریے کو جھلاز دیتے تھے۔ نوازشریف کو اب این آر او ملنا مشکل ہے اس لیے اب وہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان پر داغے گئے کروز میزائلوں میں سے ایک ثابت مل گیا۔ اس کو ہم لے کر آئے اور اس کی بیک انجینیئرنگ (ریورس انجینیئرنگ) ہوئی، ہم نے اس سے میزائل بنا دیا تھا۔نواز شریف کے اس بیان کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔