October 27, 2020

News PK

Latest Updates

شعیب اختر کے قریبی دوست انتقال کرگئے … میرے قریبی دوست عامر رؤف شیخ جن سے گزشتہ 22 سال سے دوستی تھی وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں:سابق سپیڈ سٹار کا ٹویٹ

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2020ء ) پاکستان کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر کے قریبی دوست انتقال کرگئے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر 45 سالہ شعیب اختر نے عامر روؤف شیخ نامی اپنے دوست کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بانہوں میں اپنی بیٹی کو لیے زمین پر لیٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ ’’میرے قریبی دوست عامر رؤف شیخ جن سے گزشتہ 22 سال سے میری دوستی تھی وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں، شعیب اختر نے اپنے دوست کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ نرم اور سخی دل انسان تھا، وہ دوستوں کا دوست تھا، انہوں نے لکھا کہ عامر رؤف شیخ نے جم اور میری جسمانی فٹنس میں بہت مدد کی تھی اور ساتھ ہی میری ٹریننگ بھی کی تھی ،آخر میں شعیب اختر نے اپنے دوست کے لیے دعائے مغفرت بھی کی‘‘۔ سابق کرکٹر کے اِس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی اُن کے دوست کی مغفرت کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔