October 21, 2020

News PK

Latest Updates

مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، خواجہ آصف

آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) . فوٹو : فائل

آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) . فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ٹو دی پوائنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی، بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے، آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 72 سال سے جو تجربات ہورہے ہیں اس سے جمہوری نظام پنپ نہیں سکا جمہوری نظام کی کمزوری سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا جب کہ پی ڈی ایم کی جدوجہد جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے ہے۔