October 20, 2020

News PK

Latest Updates

لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں مسلمان کرکٹر فیروز خوشی کو شراب میں نہلا دیا گیا … واقعے پر افسوس ہے،ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے اقدار کو مزید بہتر کرنیکی ضرورت ہے: ایسیکس کائونٹی … مزید

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 ستمبر 2020ء ) لارڈز کے تاریخی گرائونڈ میں مسلمان کرکٹر کو شراب میں نہلا دیا گیا، ایسیکس کائونٹی کے مسلمان کھلاڑی کوشراب میں نہلا دیا گیا ہے،جس کے بعد انگلینڈ کے کرکٹ حلقوں میں پھر وہی بحث چھڑی ہے کہ کائونٹیز اقدار کا خیال نہیں کرتیں اور کسی نہ کسی انداز میں نسل پرستی کاشکار رہتی ہیں۔ مسلمان کھلاڑی لارڈز کے تاریخی میدان میں اپنے ساتھ ہونے والی حرکت پر ششدر رہ گیا ہے،کائونٹی حکام نے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے صرف اتنا کہا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے اقدار کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں باب ولس ٹرافی کے فائنل میں برتری کی بنیاد پر چیمپئن قرار دی جانے والی ایسیکس ٹیم نے بالکونی میں جشن منایا ،اس دوران ایک کرکٹر نے ساتھی مسلمان کرکٹر کو شراب میں نہلادیا،پوری بوتل سر پرانڈیلے جانے کے بعد متاثرہ کرکٹرفیروزخوشی حیرت کا شکار دکھائی دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

21 سالہ بلے باز فیروز خوشی نے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل میں متعددمیچ کھیلے اور اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔

تصویر واضح ہونے اور رد عمل پر کائونٹی نے پیر کی شام اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرکلب اس سلسلہ میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے گا لیکن ثقافتی اختلافات کے بارے میںکھلاڑیوں کو زیادہ آگاہ کرنے کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے۔ نیشنل کرکٹ لیگ کے ساجد پٹیل کہتے ہیں کہ یہ مسئلہ جہالت کا ہے لیکن کسی نے بھی کرکٹرز کی تعلیم یا اقدار کو بتانے کے لئےکام نہیں کیا ہے،اس لئے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،میں پورے سسٹم کو مورد الزام ٹھہراتا ہوں، ٹیم منیجر اور سینئر کھلاڑیوں کو قصوروارکہتا ہوں جنہوں نے اس پریشانی کا اندازہ نہیں لگایا ۔ ہم نے انگلینڈ کی ٹیم کو اپنی تقریبات کا انتظام اس انداز سے کرتے دیکھا ہے کہ مسلمان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا جاسکے.