October 27, 2020

News PK

Latest Updates

علی ظفر کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے مقدمے میں اداکارہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔اداکار علی ظفر کی درخواست پر اداکارہ میشا شفیع سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے معاملے میں ایف آئی اے کا سائبر کرائم سیل ایک بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکا۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں نامزد ملزمہ عفت عمر نے عبوری ضمانت کروالی۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کو ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کرانے کے لئے کئی بار بلایا لیکن ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے لہٰذاان کی گرفتاری کے لئے گھروں پر چھاپے مارے جائینگے۔ایف آئی اے نے علی ظفر کی درخواست پر تحقیقات کے بعد اداکارہ میشا شفیع اور ان کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔