October 22, 2020

News PK

Latest Updates

کروناکیسز میں اضافہ، کراچی میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کافیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کراچی پولیس چیف، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ صحت کے افسران کی مشاورت سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اقدامات کئے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کچھ علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، یہی وقت ہے کہ تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جائے۔

حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی مشاورت سے نشاندہی کئے جانیوالے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے۔

متعلقہ خبریں