October 19, 2020

News PK

Latest Updates

نوشہرہ چیلنج انٹرڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) نوشہرہ چیلنج انٹرڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بونیر نے پشاور کو ہراکر ٹرافی جیت لی،مہمان خصوصی ڈی سی نوشہرہ میر رضااوزگن نے دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی،ڈی ایس اونوشہرہ جمشیدبلوچ،سابق انٹر نیشنل فٹبالر عبدالغفور عاجز،شاہجہان خان،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر قاضی واجداور سیکرٹری امجد باچاسمیت دیکر شخصیات بھی موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے زیرا ہتمام شیخ فاروق فٹ بال گرائونڈنوشہرہ میں کھیلے جانیوالے نوشہرہ چیلنج انٹرڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ صوابی،پشاور،بونیر،سوات،دیر،کامرہ،کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع سے ٹیمیوں نے حصہ لیاجبکہ نوشہرہ سے چار ٹیمیں شامل تھیں،سیمی سیمی فائنل کے میچزمیں پشاور ڈسٹرکٹ اور بونیر ڈسٹرکٹ کی ٹیموں نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،جبکہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں بونیر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پشاور جیسے مضبوط ٹیم کو گول کرنے نہیں دیااور پہلاہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا،جبکہ کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی بونیر کے کھلاڑیوںنے پشاور کے کھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکے رکھااور چانس ملتے ہی بونیر کی ٹیم نے پنلٹی ککس کے ذریعے ایک گول کی برتری حاصل کرلی،اور یہ برتری کھیل کے اختتام تک برقراررہی ،پشاور کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی،اور اس طرح بونیر ڈسٹرکٹ کی ٹیم نوشہرہ چیلنج انٹرڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کی چمپئن ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی نوشہرہ میر رضااوزگن نے بونیر ڈسٹرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اللہ کا فضل ہے کہ خیبر پختونخواکے کا خطہ کھیلوںکے حوالے سے کافی زرخیز ہے بونیر کے کھلاڑیوں جس اندازمیں کھیل پیش کیا اس سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ اگر ان کھلاڑیوں کوبنیادی سہولت دی جائے اور آگے بڑھنے کے مواقع مہیاکئے جائیں اور انشا اللہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر صوبے اور ملک کا نام بھی روشن کرسکیںگے ۔انہوںنے کہاکہ ڈی ایس اوجمشید بلوچ کیساتھ ملکر ہم نے نوشہرہ میں کھیلوں کے میدانوں کو آبادرکھنے اور نچلی سطح پر مختلف کھیلوں کے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے جو اقدامات اٹھارہے ہیں انشا اللہ اسکے ثمرات آناشروع ہوگئے ہیں اور انشا اللہ اب یہ سلسلہ صوبائی اور قومی لیول پر بڑھائیںگے اور کھیلوں کو صحیح معنوں میںفروغ دینگے۔اس موقع پر بونیر ڈسٹرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈی ایس اونوشہرہ میر رضااوزگن اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کی کاوشوںکو بے حد سراہا اور یہ پہلاموقع ہے کہ انہوںنے بہتر اندازمیں ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیااور ایک صاف وشفاف طریقے سے مقابلے کروائے،انہوںنے اس عز م کا اظہار کیاکہ اگر مستقبل میں اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہواور شرکت کرکے مواقع فراہم کئے تو انشا اللہ بخوشی آئیںگے اور اسی طرح اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔