October 22, 2020

News PK

Latest Updates

اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا اکائونٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے شوہر کے ہمراہ اپنی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال لاک ڈائون کے دوران خاموشی سے نکاح کرنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اٴْٹھا رہے ہیں۔

نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرِگردش ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اور اٴْن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے اٴْن کا کوئی پیغام سامنے آیا ہے۔