October 27, 2020

News PK

Latest Updates

بردار ملک آزربائیجان کے ساتھ ہیں، پاکستان

پاکستان نے حالیہ جھڑپوں کے ردعمل میں آزربائیجان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ارمینیا سے فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔

اتوار کو ارمینیا اور آزربائیجان کی افواج نے آزربائیجان کے اندر واقع خود مختار علاقہ کھارا باغ اور اطراف کے دیہاتوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں۔ بمباری شیلنگ میں دونوں جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان، ارمینیا میں جھڑپیں، ہلاکتوں کی اطلاعات

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھارا باغ خطے میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر سخت تشویش ہے۔ ارمینی فوج کی طرف سے آذربائیجان کے دیہاتوں میں شہری آبادی پر شدید گولہ باری قابل مذمت اور انتہائی بدقسمتی ہے۔

وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے پورے خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں پرسکتی ہے۔ حالات کو مزید بگاڑنے سے بچانے کے لئے آرمینیا کو اپنی فوجی کارروائی روکنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان اور ارمینیا کا تنازع کیا ہے

بیان کے مطابق پاکستان آزربائیجان کی برادر قوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ آزربائیجان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔ ہم آذربائیجان کے مؤقف کی تائید کرتے ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں