October 24, 2020

News PK

Latest Updates

مولانافضل الرحمان اور آرمی چیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی

جنرل باجوہ نے دعوت دی تھی، غفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران جنرل باجوہ نے خود دعوت دی تھی۔

سماء ٹی وی کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آزادی مارچ شروع ہونے سے قبل آرمی چیف نے ملاقات کی دعوت دی تھی۔ اس ملاقات میں اکرم درانی اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وہ خود بھی موجود تھے۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جنرل باجوہ یا اس کی ٹیم سیاست دانوں کو بلائے بھی خود اور اس کو بلیک میلنگ کا باعث بھی بنائے۔ میں خود اس ملاقات میں تھا، مولانا صاحب اور اکرم درانی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارا آزادی مارچ ہورہا تھا تو جنرل باجوہ نے خود ہمیں دعوت دی۔ جب وہاں ہم گئے تو انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ مولانا صاحب آپ آزادی مارچ نہ کریں۔ ہم میاں نواز شریف کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں۔ آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دو گھنٹے کی ملاقات میں جنرل باجوہ مسلسل اصرار کرتے رہے کہ آپ آزادی مارچ نہ کریں۔