October 20, 2020

News PK

Latest Updates

معروف بھارتی گلوکار بالا سبرامنیم انتقال کرگئے … مرحوم کی موت کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی، چنئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے

چنئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-25 ستمبر2020ء) بھارتی فلمی صنعت ایک بار پھر صدمے کا شکار ہوگئی،گلوکار ایس پی بالا سبرامنیم اپنے پرستاروں کو غمزدہ چھوڑ کر چل بسے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 74سالہ سبرامنیم کی موت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہوئی۔14 اگست کو وائرس کے باعث وہ نمونیہ کا شکار ہوگئے اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا جس کے بعد گلوکار اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ بالاسبرامنیم کے بیٹے والد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ آج دوپہر کو چل بسے ہیں،بیان میں بتایا گی کہ آج صبح ان کی حالت ایک بار پھر بگڑ گئی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، میڈیکل ٹیم نے جان توڑ کوششیں کیں، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی پلازمہ تھراپی اور فزیو تھراپی بھی کرائی، ایک مرحلے پر لگا کہ ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم بعد میں وہ وینٹی لیٹر اور ای سی ایم کی مدد سے سانس لے رہے تھے، ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی، لیکن اس کے باوجود وہ ڈاکٹروں کو جواب دے رہے تھے، تاہم اب ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ واجح رہے ایس پی بی موسیقی کار، اداکار، ڈبنگ آرٹسٹ اور شہرہ آفاق گلوکار سمیت کئی صلاحیتوں کے حامل تھے۔گلوکار نے 16مختلف زبانوں میں 40 ہزار سے زائد گانے گائے اور 6 نیشنل ایوارڈ اپنے نام کیے۔