October 25, 2020

News PK

Latest Updates

حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی مسائل حل کرنے کیلئے اداروں سے مدد لے رہی ہے،نواز شریف اور ان کی صاحبزادی منافقت کی سیاست کر رہی ہیں، رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی … مزید


Live Updates

جمعہ ستمبر
00:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی مسائل کو حل کرنے کیلئے اداروں سے مدد لے رہی ہے، تمام قومی ادارے ملک کی ترقی اور اس کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے موثر انداز میں کام کر رہے ہیں جیسا کہ مسلح افواج نے کورونا بحران اور فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں اپنی تقریر کے دوران قومی اداروں پر تنقید کی جبکہ پوری قوم ان اداروں پر فخر محسوس کرتی ہے۔

صداقت علی عباسی نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز منافقت کی سیاست کر رہی ہیں، دونوں رہنماؤں نے ہمیشہ قوم سے جھوٹ بولا ہے، ندامت کے بجائے دونوں لیگی رہنما ڈھٹائی کے ساتھ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے خلاف ابھی تک بدعنوانی کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا جبکہ حزب اختلاف کی قیادت نے اپنے دور حکومت کے دوران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی ہے۔



لیگی رہنماؤں کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :