October 24, 2020

News PK

Latest Updates

سونو نگم گلوکار سجاد علی کے مداح نکلے

بھارتی گلوکار سونو نگم پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کے گرویدہ ہوگئے ۔

بھارتی گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر سجاد علی کے ساتھ چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر 19 مارچ کی ہے جب عادل فاروق ہمیں عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے اور پہلا لائیو ڈیجیٹل کنسرٹ دیکھنے کے لئے لے کر کئے تھے جو بالآخر ہم نے 22 مارچ کو کیا۔

سونو نگم نے لکھا کہ اتفاق سے اس موقع پر ہر دور کے سب سے معزز موسیقار اور میرے ذاتی پسندیدہ گلوکار سجاد علی بھائی بھی وہاں اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھے اور یہ ان کا پیارا تھا کہ انہوں نے میرے آنے تک انتظار کیا تاکہ ہم زندگی میں پہلی بار مل سکیں اور پھر ہم نے ڈیڑھ گھنٹہ بات کی۔

سونو نگم نے سجاد علی کے گانے ’کٹنا نئی‘کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری فیملی کا سب سے پسندیدہ گانا ہے اس گانے کو میری باصلاحیت بہن تیشا نگم نے بھی کور کیا تھا۔

لیکن اس سے پہلے میں نے احترام کے ساتھ سجاد بھائی کو فون کیا اور اس گانے کی اجازت طلب کی۔ انہوں نے ہمیں صرف اس کی اجازت ہی نہیں دی بلکہ اس کا بھی معاوضہ نہیں لیا! اسے حقیقی احسان کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکار ہادیہ کی آواز میں گائے گانے ‘بول ہو’ کو شیئر کیا تھا اور گانے کی تعریف کی تھی۔

متعلقہ خبریں