October 27, 2020

News PK

Latest Updates

پاک فوج کی توجہ مکمل طورپرملکی دفاع پرمرکوزہے،آرمی چیف

وی ٹی4کی پروٹیکشن،فائرنگ صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کےعزائم خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ علاقائی صورت حال اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وی ٹی 4 ٹینک کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جدید ترین چینی ساختہ ٹینک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فورکی پروٹیکشن اورفائرنگ کی صلاحیت کا کوئی ثانی نہیں۔ وی ٹی فورکا موزانہ کسی بھی جدید ترین ٹینک کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک اور شانداراضافہ ہوا ہے، اسٹرائیک کور جنگ میں فیصلہ کن کردار کے حامل ہے۔ ملک دشمن کے لیے خطرے کی علامت ہے، آرمڈ کور میں جدید ترین ٹینکس کی شمولیت ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج خطے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز اور درپیش خطرات سے آگاہ ہے۔ ہم اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہیں۔ دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری توجہ مکمل طور ملکی دفاع پر مرکوز ہے۔

چائنیز اویجن کے تھرڈ جنریشن مین بیٹل ٹینک وی ٹی فور کو اسٹرائیک فارمیشنز میں شمولیت کے بعد دشمن پر حملوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آرمر پروٹیکشن، فائر پاور اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے یہ جدید ٹینک اپنی مثال آپ ہے۔ وی ٹی 4 آرمڈ کور میں الخالدون کی بعد ایک اور اضافہ ہے۔

متعلقہ خبریں