October 26, 2020

News PK

Latest Updates

نیدر لینڈز کے وزیراعظم کی فٹبال تماشائیوں کو سخت تنبیہ … فٹبال دیکھنےآنیوالے تماشائیوں کا گانا، چینخنا کرونا روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے،تماشائی سٹیڈیم میں … مزید

ایمسٹرڈیم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2020ء ) نیدر لینڈز کے وزیراعظم نے فٹ بال دیکھنے آنے والے تماشائیوں کو کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق نیدر لینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ فٹ بال دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کا گانا اور چینخنا کرونا کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈچ وزیراعظم نے تماشائیوں کو ہدایت کی ہے کہ جب آپ سٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پاسکتے ۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر فٹبال سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں نے اپنے آپ پر قابو نہ رکھا تو سٹیڈیم دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کے لیے سٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھول دیے تھے۔