October 27, 2020

News PK

Latest Updates

میں کسی سے نہیں ڈرتا، آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا ہے … سب کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کر دوں گا، جمہوریت کو کوئی نقصان ہوا تو ان سب کو مرغا بن کر کان پکڑنا پڑیں گے: وزیر ریلوے … مزید


سب کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کر دوں گا، جمہوریت کو کوئی نقصان ہوا تو ان سب کو مرغا بن کر کان پکڑنا پڑیں گے: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی
بدھ ستمبر
23:50

میں کسی سے نہیں ڈرتا، آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا ہے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2020ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، آئی ایس پی آر سے رابطہ کیا ہے، سب کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف کر دوں گا، جمہوریت کو کوئی نقصان ہوا تو ان سب کو مرغا بن کر کان پکڑنا پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن رہنماوں کی تنقید پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ زیادہ باتیں کیں تو ہر کسی کی خفیہ ملاقاتوں کی تفصیلات بتا دوں گا۔ ایسے ایک ایک شخص کو جانتا ہوں جو عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرتا ہے۔ وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر سے بھی 2 مرتبہ رابطہ کیا ہے۔ جو لوگ مجھے باتیں سنا رہے ہیں وہ باز آ جائیں ورنہ بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوڑ دوں گا اور پھر سب کو دیگر ملاقاتوں کا احوال بھی معلوم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات اعزاز کی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے لے کر بلاول تک تمام سیاسی قائدین کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایسے شخص کا نام بتائیں جو ملاقاتیں نہیں کرتا۔

پاکستان کے آرمی چیف سے ملنے میں برائی اور غلط بات کیا ہی میں نے کون سی غلط بات کی تھی جو طوفان کھڑا کردیا گیا، انہیں شرم نہیں آتی کیمرے کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں۔ شیخ رشید کہتے ہیں کہ ملاقات کی ایک بات کا بتنگڑ بنا دیا گیا۔ اگر میرے سے متعلق باتوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو مجبوری میں وہ ساری باتیں بتاؤں گا جنہیں سن کر سب حیران رہ جائیں گے۔
                                                                      

متعلقہ عنوان :