October 27, 2020

News PK

Latest Updates

ایمی سٹرتھویٹ ویمنز بگ بیش لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں میلبورن رینیگیڈز کی قیادت کریں گی

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) نیوزی لینڈ کی مایہ ناز کھلاڑی ایمی سٹرتھویٹ کا ویمنز بگ بیش لیگ 2020 کے چھٹے ایڈیشن کے لئے میلبورن رینیگڈز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ میلبورن رینیگیڈز کے سکواڈ میں 22 سالہ ایرن فاضاکرلی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ زچگی وقفے کی وجہ سے گزشتہ ڈبلیو بی بی ایل ایڈیشن سے محروم ہونے والی ایمی سٹرتھویٹ چھٹے ایڈیشن میں میلبورن رینیگیڈز کی قیادت کریں گی۔ ویمنز بگ بیش لیگ کے گزشتہ سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کرنے والی 11 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ میلبورن رینیگیڈز کے کوچ لچلن سٹیونز نے کہا ہے کہ وہ 15 رکنی سکواڈ سے مطمئن ہیں اور ان کے ساتھ تربیتی سیشن میں کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایمی سٹرتھویٹ کے سکواڈ میں شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کچھ غیر یقینی صورتحال موجود ہے لیکن ہم صرف تیاریوں پر ہی اپنی توجہ مرکوز کریں گے اور اپنے سامنے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کر سکتے ہیں۔

میلبورن رینیگیڈز کے پندرہ رکنی سکواڈ میں ایمی سٹرتھویٹ (کپتان) جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مکینلی بلوز، میٹلن براؤن، جوزی ڈولی، جیس ڈفن، ایرن فاضاکرلی، ایلا ہیورڈ، لیزیل لی، کارلی لیسن، سوفی مولینکس، کورٹنی نیلی،مولی سٹرینو، لیہ طاہوہو، جارجیا ویرہیم اور کورٹنی ویب شامل ہیں۔