October 27, 2020

News PK

Latest Updates

جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ایبٹ آباد میں لینے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ایبٹ آباد میں لینے کا فیصلہ کرلیاگیا ۔ ہیڈکوچ دانش کلیم کے مطابق کوویڈ کی وجہ سے اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہے کہ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کا فٹنس لیول کیساہے،اس کی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے ہر کھلاڑی کی فٹنس بہتر بنانے کا پلان تیار کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

کیمپ کے اختتام پر بھی دوسرا فٹنس ٹیسٹ ہوگا جس سے اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی فٹنس میں کتنی بہتری آئی ہے اوراگلیمرحلے میں کتنا مزید کام کرنا پڑے گا۔ دانش کلیم نے بتایا کہ عابد امین کے ساتھ فزیکل فٹنس اسکول کا اسٹاف بھی دس اکتوبر تک کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرئے گا۔فٹنس کو بہتربناکر ہی انٹرنینشل سطح پر بہتر کارکردگی اور مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔