August 7, 2020

News PK

Latest Updates

ماسک پہن کر عید سادگی سے منائیں، اسد عمر کی اپیل

فائل فوٹو

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹویٹ ميں عوام سے اپيل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہرے کو ماسک سے ڈھانپے اور ایس او پیز پر سخت سے عمل کریں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وفاقی وزیر ترقی اور منصوبہ بندی اسد عمر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عوام عيدالاضحیٰ سادگی سے منائیں۔

انہوں نے عوام سے اپيل کرتے ہوئے لکھا کہ ماسک یا کپڑے سے چہرہ ڈھانپ کر رکھیں اور رش کی جگہوں پر فاصلہ رکھیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ عید سادگی اور احتیاط سے منانے سے خوشیاں پریشانی میں تبدیل نہیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں