August 7, 2020

News PK

Latest Updates

سکواش کے عالمی چیمپن جان شیر خان کی کمر کا آپریشن مکمل،صحت بہتر ہونا شروع … وسائل موجودگی کے باوجودپاکستان میں آپریشن کروانے کو ترجیح دی، عالمی چیمپئن

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) سکواش کے پاکستانی عالمی چیمپن جان شیر خان کی کمر کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ جس کے بعد جان شیر خان کی صحت بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عالمی چیمپن جان شیر خان کی بدھ کی کے روز کمر میں شدید درد کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال لیجایا گیا۔ جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ جو کامیابی سے مکمل ہوگیا تھا۔ آپریشن کے حوالے سے جان شیر خان کا کہنا ہے وسائل کی موجودگی کے باوجود انہوں نے پاکستان میں آپریشن کروانے کو ترجیح دی کیونکہ پاکستان میں دنیا کے بہترین پاکستانی ڈاکٹرز موجود ہیں۔